Maktaba Wahhabi

30 - 94
نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہُ اس دعا کے پڑھنے کا فائدہ حدیث میں یہ ہے کہ پڑھنے والے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ [بخاری] 5 اذان کے بعد کی درج بالادعائیں پڑھنے کے بعد اپنے لئے دعا کرنا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرنا،کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ مؤذن جس طرح کہے اسی طرح کہا کرو،پھر اللہ سے سوال کیا کرو وہ تمھیں عطا کرے گا۔‘‘ [ابو داؤد،ابن حبان نے اسے صحیح اور حافظ ابن حجر نے حسن قرار دیا ہے] درج بالا پانچوں سنتوں پر اگر ہر اذان کے وقت عمل کیا جائے تو یوں دن اور رات میں اذان کی پچیس سنتوں پر عمل ہو سکتا ہے۔ اقامت کی سنتیں اذان کی پہلی چار سنتیں اقامت کی سنتیں بھی ہیں،جیسا کہ سعودیہ کی دائمی فتوی کونسل کا فتوی ہے۔بنا بریں دن اور رات میں اگرہر اقامت کے وقت ان سنتوں پر بھی عمل کر لیا جائے تو یوں اقامت کی بیس سنتوں پر عمل کرکے اجر عظیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Flag Counter