Maktaba Wahhabi

43 - 94
ہے۔ [مسلم] ایک روایت میں پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۃ الاخلاص کا ذکر کیا گیا ہے۔ [مسلم] ٭ سنتوں کے بعد تھوڑی دیر کیلئے دائیں پہلو پر لیٹنا۔ایک حدیث میں ہے کہ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جایا کرتے تھے۔‘‘ [بخاری] لہذاجو شخص گھر میں فجر کی سنتیں ادا کرے وہ اس سنت کے اجرو ثواب کو حاصل کرنے کی خاطر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جائے،پھر تھوڑی دیر کے بعد مسجد میں چلا جائے۔ نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کے بعد اس وقت تک اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے جب تک سورج طلوع ہو کر بلند نہ ہو جاتا۔[مسلم] صحیح حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی نے فرشتوں کو نماز سے پہلے یا نماز کے بعدمسجد میں بیٹھے رہنے والے شخص کیلئے دعا اوراستغفار کرنے کا پابند بنا دیا ہے جو یوں کہتے ہیں:﴿اللّٰهم اغفر لہ،اللّٰهم
Flag Counter