Maktaba Wahhabi

52 - 94
انگشت ِ شہادت کو ہلاتے رہنا۔جس کی کیفیت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کا انگوٹھا درمیان والی انگلی پرایک گول دائرے کی شکل میں رکھا ہوا ہواور اپنی نظر انگشت ِ شہادت پر رکھے۔ ٭ سلام پھیرتے ہوئے دائیں بائیں التفات کرنا۔ نوٹ:نماز کی ان عملی سنتوں کو شمار کرلیں،پھر دیکھیں کہ ان میں سے کونسی سنت ہر رکعت میں آتی ہے اور کونسی سنت پوری نماز میں ایک یا دو مرتبہ آتی ہے ! پھر دن اور رات کی فرض اور نفل نمازوں کی رکعات بھی شمار کر لیں تو دیکھیں چوبیس گھنٹوں میں آپ کتنی زیادہ سنتوں پرعمل کرکے کتنا زیادہ اجر وثواب کما سکتے ہیں ! ان سنتوں میں سے(۲۵)سنتیں ایسی ہیں جن پر ہر رکعت میں بار بار عمل کیا جاتا ہے۔اِس طرح فرض نمازوں کی کل رکعات میں ان کی تعداد(۴۲۵)ہو جاتی ہے۔اور نفل نمازوں کی کل رکعات(۲۵)میں ان سنتوں کی مجموعی تعداد(۶۲۵)ہو جاتی ہے بشرطیکہ وہ ان تمام سنتوں پر عمل کرے۔اور اگر وہ نفل نماز کی رکعات میں اضافہ کر لے یا نماز چاشت اور نماز تہجد بھی پڑھے تو یقینا ان کی تعداد میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ان سنتوں میں سے کچھ سنتیں ایسی ہیں جن پر نماز میں صرف ایک مرتبہ یا دو مرتبہ عمل کیا جا سکتا ہے مثلا:تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع الیدین کرنا۔دو تشہد والی نماز میں تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہونے کے بعد رفع الیدین کرنا۔پورے تشہد میں شروع سے لیکر
Flag Counter