Maktaba Wahhabi

33 - 94
٭ امام کا سترہ مقتدیوں کا سترہ بھی ہوتا ہے،لہذا ضرورت کے وقت مقتدیوں کے سامنے سے گذرنا جائز ہے۔ سترہ کے فوائد ٭ اگر نمازی کے سامنے سترہ نہ ہواور اس کے سامنے سے کسی عورت یا گدھے یا کالے کتے کا گذر ہو تو اس سے اس کی نماز ٹوٹ جاتی ہے،لیکن اگر سترہ موجود ہو تو ایسا نہیں ہوتا۔ ٭ اگر سترہ موجود ہو تو نمازی کی نظر ایک جگہ پر ٹکی رہتی ہے اور اس سے نماز میں خشوع پیدا ہوتا ہے۔اور اگر سترہ نہ ہو تو نظر اِدھر اُدھر جاتی ہے اور نمازی کی سوچ انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔ ٭ اگر سترہ موجود ہو تو گذرنے والوں کیلئے آسانی ہو جاتی ہے ورنہ اگر سترہ نہ ہوتو نمازی ان کیلئے رکاوٹ بنا رہتا ہے۔
Flag Counter