Maktaba Wahhabi

49 - 94
٭ رفع الیدین کرتے ہوئے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر یا کانوں کی لو تک اٹھانا۔ ٭ دونوں ہاتھوں کو سینے پر اس طرح رکھنا کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو،یا دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑا ہوا ہو۔ ٭ دورانِ قیام جائے سجدہ پر دیکھتے رہنا۔ ٭ حالت قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا۔ ٭ قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنا اور دورانِ قراء ت اس میں تدبر کرنا۔ رکوع کی سنتیں ٭ دونوں گھٹنوں کو اپنے ہاتھوں سے اس طرح پکڑنا کہ انگلیاں کھلی ہوئی ہوں۔ ٭ حالت ِرکوع میں پیٹھ کو سیدھا رکھنا۔ ٭ اپنے سر کو پیٹھ کے برابر رکھنا،سر پیٹھ سے اوپر ہو نہ نیچے۔ ٭ اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھنا۔ سجدہ کی سنتیں ٭ اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھنا۔
Flag Counter