Maktaba Wahhabi

78 - 94
دیتا ہے،اس کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اور اپنی کوتاہیوں پر اللہ سے معافی مانگتا ہے اور ان سے توبہ کرتا ہے۔سو کتنی عظیم ہے یہ دعا کہ اس میں توحید بھی ہے،اللہ کی تعریف بھی ہے اور اپنے گناہوں پر اظہارِ شرمندگی بھی ہے۔ امام ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اپنے دوستوں کے ساتھ اجتماع دو قسم کا ہوتا ہے: 1 ایک اجتماع محض وقت گذارنے اور طبیعت کو خوش کرنے کیلئے ہوتا ہے۔اوراس میں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔کم از کم نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ دل کو فاسد اور وقت کو ضائع کرتا ہے۔ 2 دوسرا اجتماع ایک دوسرے کو حق بات کی وصیت کرنے اورنجات پانے کے اسباب پر ایک دوسرے سے تعاون کرنے کیلئے ہوتا ہے۔اور یہ اجتماع سب سے زیادہ نفع بخش اور بہت بڑی غنیمت ہوتا ہے۔
Flag Counter