Maktaba Wahhabi

17 - 94
علاوہ کئی مسلمان نماز چاشت اور نماز تہجد کیلئے بھی وضو کرتے ہیں۔اگر وہ ہرمرتبہ ان مذکورہ سنتوں کا خیال رکھیں تو یقینی طور پر بہت زیادہ اجروثواب حاصل کرسکتے ہیں۔ان سنتوں کے مطابق وضو کرنے سے کتنا ثواب ملتا ہے ! اس کا اندازہ درج ذیل دو حدیثوں سے کیا جا سکتا ہے: 1 ’’جو شخص اچھی طرح وضو کرے،اس کے گناہ اس کے جسم سے حتی کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے نکل جاتے ہیں۔‘‘ [مسلم] 2 ’’تم میں سے جو شخص اچھی طرح وضو کرے،پھر دو رکعت نماز پوری توجہ کے ساتھ اداکرے تو اس کیلئے جنت واجب ہو جاتی ہے اور اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔‘‘[مسلم] مسواک مسلمان کو دن اور رات میں کئی مرتبہ مسواک کرنا چاہیے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ اگر مجھے اپنی امت کی مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اسے ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘ [بخاری،مسلم] دن اور رات میں مجموعی طور پر بیس سے زیادہ مرتبہ مسواک کیا جا سکتا ہے۔پانچ نمازوں کے وقت،ان سے پہلے اور بعد والی سنتوں کے وقت،چاشت کی نماز کے وقت،نمازِ وتر کے وقت،قراء تِ قرآن
Flag Counter