Maktaba Wahhabi

50 - 94
٭ اور اپنے پیٹ کو اپنی رانوں سے الگ رکھنا۔ ٭ اور اپنی رانوں کو اپنی پنڈلیوں سے جدا رکھنا۔ ٭ سجدے کی حالت میں اپنے گھٹنوں کے درمیان فاصلہ رکھنا۔ ٭ اپنے پاؤوں کو کھڑا رکھنا۔ ٭ پاؤں کی انگلیوں کو زمین پر قبلہ رخ رکھنا۔ ٭ پاؤں کو ملا کر رکھنا۔ ٭ اپنے ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں کے برابر رکھنا۔ ٭ ہاتھوں کو کھلا رکھنا۔ ٭ ہاتھوں کی انگلیوں کو ملا کر رکھنا۔ ٭ ہاتھوں کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی سمت رکھنا۔ دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں ٭ اس جلسہ کی دو کیفیات ہیں: ٭ ایک یہ کہ دونوں پاؤں کو کھڑا کر کے ایڑیوں پر بیٹھنا،دوسری یہ کہ دائیں پاؤں کو کھڑا رکھنا اور بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جانا۔ ٭ اس جلسہ میں طوالت کرنا،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اس قدر طوالت کرتے کہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ شاید آپ بھول گئے ہیں۔
Flag Counter