Maktaba Wahhabi

70 - 94
ہوں،معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘[صححہ الألبانی فی الکلم الطیب] ٭ صبح کے وقت یہ دعا سو مرتبہ پڑھیں: ﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اس دعا کے فضائل حدیث میں یوں بیان کئے گئے ہیں: ٭ اسے سو مرتبہ پڑھنا دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہے۔ ٭ اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ ٭ اس کے سو گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔ ٭ اور یہ دعا شام ہونے تک اس کیلئے شیطان کے سامنے قلعہ بنی رہتی ہے۔ [بخاری،مسلم] ٭ صبح کے وقت اس دعا کو پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًاوَعَمَلًا مُّتَقَبَّلاً [ابن ماجہ] ’’ اے اللہ ! میں تجھ سے علمِ نافع،پاکیزہ رزق اور اس عمل کا سوال کرتا ہوں جسے قبول کر لیا جائے۔‘‘
Flag Counter