Maktaba Wahhabi

69 - 94
معاملات کو میرے لئے درست کردے،اور مجھے ایک پل کیلئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ فرما۔‘‘ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ دعا بھی پڑھا کرتے تھے: ﴿أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْإسْلاَمِ وَکَلِمَۃِ الْإِخْلَاصِ وَدِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَمِلَّۃِ أَبِیْنَا إِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَاکَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾ [احمد] ’’ ہم نے فطرت اسلام،کلمۂ اخلاص اور اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح کی،وہ شرک سے اعراض کرنے والے تھے،مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔‘‘ ٭ صبح وشام سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ پڑھیں۔ اس کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: ’’ جو شخص اسے صبح وشام سو مرتبہ پڑھ لے قیامت والے دن کوئی شخص اس سے افضل عمل نہیں لا سکے گا،سوائے اس شخص کے کہ جو اسی آدمی کی طرح اسے پڑھتا تھا یا اس سے زیادہ عمل کرتا تھا۔‘‘[مسلم] نیز اس کی ایک اور فضیلت یہ بھی ہے کہ ’’ اس آدمی کے تمام گناہ،خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ
Flag Counter