Maktaba Wahhabi

54 - 94
فرض نماز کے بعد کی سنتیں درج ذیل دعاؤں کا پڑھنا مسنون ہے: ٭ تین مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کہہ کر یہ دعا پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْإِکْرَامِ ’’ اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے۔تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے۔‘‘ [مسلم] ٭ ﴿لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ،وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلَا یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ ’’ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو توروک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بزرگی والے کی بزرگی تجھ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔‘‘ [بخاری،مسلم] ٭ ﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ َلا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ
Flag Counter