Maktaba Wahhabi

96 - 85
اپیل: اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے، راقم السطور تمام اہلِ علم، تربیت کرنے والے حضرات و خواتین، طالب علموں، اہلِ اسلام، بلکہ پوری انسانیت سے پر زور اپیل کرتا ہے، کہ وہ: ۱:اس قصّے میں موجود بیش قیمت دروس اور عبرتوں کو خود سمجھیں اور دوسروں کو سمجھائیں، شاید کہ اللہ کریم ان کے فیض کو انسانیت کے لیے عام فرمادیں۔ ۲:دیگر قرآنی قصّوں اور ان میں موجود عظیم الشان نصیحتوں کو خود سمجھیں اور دوسروں کو سمجھائیں۔ ۳:قرآنی قصّوں کو پڑھنے پڑھانے اور ان سے فوائد کا استنباط کرتے وقت ضعیف احادیث، اسرائیلی روایات اور بے سروپا حکایات سے کلی طور پر اجتناب کریں۔ اللہ تعالیٰ اس معمولی کوشش کو قبول فرمائیں۔ اسے میرے، اسلام اور انسانیت کے لیے مفید بنائیں اور اس کی تیاری میں ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائیں۔ إنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہِ مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ إِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ، وَآخِرَ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ 
Flag Counter