Maktaba Wahhabi

40 - 85
وَیَجْعَلُ مَنْ یَّشَآئُ عَقِیْمًا إِِنَّہٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ}[1] [آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔ وہ جو چاہتے ہیں، پیدا کرتے ہیں۔ جسے چاہتے ہیں، بیٹیاں عطا کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں، بیٹے دیتے ہیں یا انہیں ملا کر بیٹے اور بیٹیاں دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں، بانجھ بنا دیتے ہیں۔ بے شک وہ خوب جاننے والے بڑے قدرت والے ہیں]۔ درس ۷: اللہ تعالیٰ کے بہترین ناموں کے ساتھ دعا کرنا: دعا کرنے کے آداب میں سے ایک بنیادی ادب یہ ہے، کہ اللہ تعالیٰ کے بہترین ناموں کے ساتھ فریاد کی جائے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے پیارے نام [رَبِّ] کے ساتھ دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے بھی اسی طرح دعا کرنے کا حکم دیا ہے: {وَ لِلّٰہِ الْأَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْٓ أَسْمَآئِہٖ سَیُجْزَوْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}[2] [اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے سب سے اچھے نام ہیں، سو تم انہیں ان کے ساتھ پکارو اور ان لوگوں سے کنارہ کش ہوجاؤ، جو ان کے ناموں کے بارے میں کج روی اختیار کرتے ہیں۔ انہیں اپنے کئے کی ضرور سزا دی جائے گی]۔ امام بخاری نے اپنی کتاب [الصحیح] میں ایک باب کا درجِ ذیل عنوان تحریر
Flag Counter