Maktaba Wahhabi

77 - 85
تو آسمان والے اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر زمین میں اس کے لیے قبولیت (اور پذیرائی) رکھ دی جاتی ہے۔‘‘] امام نووی نے اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابٌ إِذَا اَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا حَبَّبَہُ إِلٰی عِبَادِہٖ][1] [(اس بارے میں) باب، کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں، تو اسے اپنے بندوں کے لیے محبوب بنا دیتے ہیں]۔ (م) {إِِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ} [بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا] تفسیر: ا: {عِبَادِنَا}: [ہمارے بندوں] علامہ قرطبی لکھتے ہیں: ’’أَيْ مِنَ الَّذِیْنَ أَعْطُوْا الْعَبُوْدِیَّۃَ حَقَّہَا حَتّٰی اسْتَحَقُّوْا الْإِضَافَۃَ إِلَی اللّٰہَ تَعَالٰی۔‘‘[2] [’’یعنی وہ عبودیت کا حق ادا کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف انتساب کا شرف پانے والوں سے ہوگئے‘‘]۔ ب: {الْمُؤْمِنِیْنَ}: قاضی ابوسعود اس کی تفسیر میں رقم طراز ہیں:
Flag Counter