Maktaba Wahhabi

54 - 85
درس ۱۴: مشیئتِ الٰہی کے بغیر کسی کام کا نہ ہونا: کوئی شخص بھی حکمِ الٰہی کے بغیر نہ تو کوئی نیکی کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی گناہ سے بچ سکتا ہے۔ قرآن و سنت میں اس حقیقت کو متعدد مرتبہ صریح الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس بارے میں تین نصوص ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: ارشادِ ربانی: {وَمَا تَشَآئُوْنَ إِِلَّا أَنْ یَّشَآئَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ}[1] [اور تم جہانوں کے رب اللہ تعالیٰ کے چاہے بغیر کچھ چاہ نہیں سکتے]۔ ب: ارشادِ ربانی: {وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنْکُمْ مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَّلٰـکِنَّ اللّٰہَ یُزَکِّی مَنْ یَّشَآئُ وَاللّٰہُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ}[2] [اور اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور ان کی رحمت نہ ہوتی، تو تم میں سے کوئی بھی کبھی بھی [گناہوں سے] پاک نہ ہوتا، لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں، پاک کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خوب سننے والے جاننے والے ہیں]۔ ج: مخلوق میں سے سب سے بلند و بالا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حکم دیا گیا، کہ وہ مشیئتِ الٰہی کے بغیر کسی کام کے کرنے کا ذکر نہ کریں۔ ارشادِ ربانی ہے: {وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْئٍ إِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِکَ غَدًا۔ إِلَّآ اَنْ یَّشَآئَ اللّٰہُ}[3] [اور آپ کسی چیز کے متعلق کبھی یہ نہ کہنا، کہ میں یہ کام کل ضرور کروں گا،
Flag Counter