Maktaba Wahhabi

70 - 169
((لَا یَبْقٰی عَلٰی ظَھْرِ الْاَرْضِ بَیْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ اِلاَّ اَدْخَلَہُ اللّٰہُ کَلِمَۃَ الْاِسْلَامِ بِعِزِّ عَزِیْزٍ اَوْ ذُلِّ ذَلِیْلٍ، اِمَّا یُعِزُّھُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فَیَجْعَلُھُمْ مِنْ اَھْلِھَا اَوْ یُذِلُّھُمْ فَیَدِیْنُوْنَ لَھَا))(مسند أحمد: ۳۹؍۲۳۶) ’’ زمین کی پشت پر کوئی کچا یا پکا مکان باقی نہ رہے گا لیکن اللہ تعالیٰ اِس میں اسلام کے کلمہ کو داخل کر دے گا،عزت والے کی عزت کے ساتھ اور ذلیل کی ذلت کے ساتھ، یا تو اللہ تعالیٰ اُنہیں عزت بخشے گا اور وہ اسلام کا کلمہ قبول کر لیں گے یا پھر اُنہیں ذلیل ورسوا کر ے گا اور وہ اِس کلمے کی اطاعت قبول کر لیں گے۔‘‘ خان صاحب نے حسب عادت یہاں بھی اپنے اقتباس میں روایت کا وہ حصہ نقل نہیں کیا جوکلمہ کے غلبے کا معنی متعین کرنے میں اہم حیثیت کا حامل تھا۔روایت میں((فَیَدِیْنُوْنَ لَھَا))کے الفاظ واضح کرتے ہیں کہ یہاں کلمہ کے غلبہ سے مراد اُس کا بالفعل اور سیاسی غلبہ مراد ہے۔مسند احمد ہی کی ایک روایت میں((لَیَبْلُغَنَّ ھٰذَا الْاَمْرُ))کے الفاظ بھی ہیں کہ جن میں لفظ’ اَمر، اِس کلمہ کی سیاسی غلبے کی حیثیت کو واضح کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں اِسی روایت کے آخر میں راوی حدیث جناب تمیم داری رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں : ’’وَکَانَ تَمِیْمٌ الدَّارِی یَقُوْلُ قَدْ عَرَفْتُ ذٰلِکَ فِیْ اَھْلِ بَیْتِیْ لَقَدْ اَصَابَ مَنْ اَسْلَمَ مِنْھُمُ الْخَیْرُ وَالشَّرْفُ وَالْعِزُّ وَلَقَدْ اَصَابَ مَنْ کَانَ مِنْھُمْ کَافِرًا الذُلُّ وَالصِّغَارُ وَالْجِزْیَۃُ‘‘(مسند أحمد : ۲۸؍۱۵۵) تمیم داری رضی اللہ عنہ (یہ روایت نقل کرنے کے بعد)کہا کرتے تھے کہ میں نے اپنے گھر والوں کے بارے ا للہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی مکمل پائی کہ جس نے اُن میں اسلام قبول کر لیا تو اُسے شرف وخیر اور بزرگی حاصل ہوئی اور جو اُن میں کافر رہا تو وہ ذلیل وحقیر رہا اور جزیہ ادا کرتا رہا۔‘‘ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو آپ کے ارشادات کے اولین مخاطب تھے، وہ بھی اِس روایت کے مفہوم سے سیاسی غلبہ ہی مراد لیتے تھے ، ورنہ تو جزیہ ادا کرنے کی بات کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔ صحابی رسول تمیم داری رضی اللہ عنہ نے اِس روایت کا جو معنی بیان کیا ہے ، وہ اس روایت کا ایک مصداق ہے جبکہ اِس کے کامل مصداق کا ظہور قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بعد ہو گا۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
Flag Counter