Maktaba Wahhabi

59 - 169
استحصال کا موقع ملا۔ قرآن سورۃ نمبر ۱۸ میں یاجوج اور ماجوج کے پہلے دور کا ذکر ہے،اور قرآن کی سورۃ نمبر ۲۱ میں یاجوج اور ماجوج کے دوسرے دور کا ذکر۔ اِس اعتبار سے یہ کہنا صحیح ہو گا کہ بظاہر یاجوج اور ماجوج کے تین بڑے دور ہیں۔ محصوریت کا دور،اختلاط کا دور،سائنس اور صنعتی ترقی کا دور۔‘‘(ماہنامہ الرسالہ: مئی ۲۰۱۰ء،ص ۵) یاجوج ماجوج کے بارے میں خان صاحب کا یہ نقطہ نظر بوجوہ غلط ہے: خان صاحب کا یہ دعویٰ کہ یاجوج ماجوج جس دیوار کے پیچھے مقید تھے، وہ آہستہ آہستہ ٹوٹ پھوٹ گئی ہے اور یاجوج ماجوج کا خروج ہو گیا ہے،درست نہیں ہے۔ کیونکہ روایات کے مطابق یاجوج ماجوج کا خروج، نزول ِعیسیٰ علیہ السلام کے بعد ہو گا، اور اُن کا خروج جس شان سے ہوگا، وہ ایک عام فرد کو بھی بغیر کسی تاویل یا غور وفکر کے، یہ بتلانے کے لیے کافی ہوگا کہ اُن کا خروج ہو چکا ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں: ((اِذْ اَوْحَی اللّٰہُ اِلٰی عِیْسٰی اِنِّیْ قَدْ اَخْرَجْتُ عِبَادًا لِیْ لَا یَدَانِ لِاَحَدٍ بِقِتَالِھِمْ، فَحَرِّزْ عِبَادِیْ اِلَی الطُّوْرِ، وَیَبْعَثُ اللّٰہُ یَاْجُوْجَ وَمَاْجُوْجَ، وَھُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ، فَیَمُرُّ أَوَائِلُھُمْ عَلٰی بُحَیْرَۃِ طَبْرِیَّۃَ، فَیَشْرَبُوْنَ مَا فِیْھَا، وَیَمُرُّ آخِرُھُمْ فَیَقُوْلُوْنَ: لَقَدْ کَانَ بِھٰذِہٖ مَرَّۃً مَائٌ، وَیُحْصَرُ نَبِیُّ اللّٰہِ عِیْسٰی وَاَصْحَابُہٗ حَتّٰی یَکُوْنَ رَاْسُ الثَّوْرِ لِاَحَدِھِمْ خَیْرًا مِنْ مِائَۃِ دِیْنَارٍ لِاَحَدِکُمُ الْیَوْمَ، فَیَرْغَبُ نَبِیُّ اللّٰہِ عِیْسٰی وَاَصْحَابُہٗ، فَیُرْسِلُ اللّٰہُ عَلَیْھِمُ النَّغَفَ فِی رِقَابِھِمْ، فَیُصْبِحُوْنَ فَرْسٰی، کَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَۃٍ، ثُمَّ یَھْبِطُ نَبِیُّ اللّٰہِ عِیْسٰی وَاَصْحَابُہٗ اِلَی الْاَرْضِ، فَلَایَجِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ مَوْضِعَ شِبْرٍ اِلاَّ مَلَاَہٗ زَھَمُھُمْ وَنَتْنُھُمْ، فَیَرْغَبُ نَبِیُّ اللّٰہِ عِیْسٰی وَاَصْحَابُہٗ اِلَی اللّٰہِ فَیُرْسِلُ اللّٰہُ طَیْرًا کَاَعْنَاقِ الْبُخْتِ، فَتَحْمِلُھُمْ، فَتَطْرَحُھُمْ حَیْثُ شَائَ اللّٰہُ))(صحیح مسلم، کتاب الفتن وأشراط الساعۃ، باب ذکر الدجال وصفتہ وما معہ) ’’ جب اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائیں گے کہ میں نے اب کی بار [آزمائش کے لیے] ایسے بندوں کو نکالا ہے کہ اُن سے لڑنے کی طاقت کسی میں بھی نہیں ہے۔ پس آپ میرے بندوں[اہلِ ایمان] کو لے کر طُور پر چلے
Flag Counter