Maktaba Wahhabi

29 - 36
لازمی نتائج پرویز صاحب کے ان خیالات کو صحیح باور کر لینے سے ہمیں آج اسلامی تاریخ، حدیث کے دفاتر، تفاسیر کے خزائن، فقہ کے ذخائر اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تمام سرمایہ سے فی الفور دستبردار ہونا پڑے گا اور تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے تمام اسلاف جھوٹے، اپنے پیغمبر کے نام پر جھوٹ گھڑنے والے اور شاہی درباروں کے حاشیہ نشین تھے اور انہیں بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ بولنے میں کوئی عار نہ تھی۔ (نَعُوْذُبِاللهِ مِنْ هٰذِهِ الْهفَوَاتِ) بہرحال پرویز صاحب نے اتنا تو مان لیا کہ دین میں یہ ترمیم و تحریف دور حریت (خلافت راشدہ) کے بعد دور ملوکیت (عہد بنی امیہ و بنی عباس) میں شروع ہوئی۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ دور ملوکیت سے پہلے دین اپنی اصلی روح کے ساتھ موجود اور پیشوائیت کی تمام آلائش سے پاک اور صاف تھا۔
Flag Counter