مگر پھلبہری والے یا گنجے، دونوں میں سے ایک نے (یقینا) ’’اونٹ‘‘ کہا (یعنی اونٹ کی فرمائش کی)۔اور دوسرے نے کہا: ’’گائے۔‘‘ (یعنی گائے کی فرمائش کی)۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ’’فَأُعْطِيَ نَاقَۃً عُشَرَائَ۔‘‘[’’تو اُسے دس مہینے سے حاملہ اونٹنی[1] دی گئی۔‘‘]تو اُس (یعنی فرشتے) نے کہا: ’’بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیہَا۔‘‘[’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے اس میں برکت فرمائیں‘‘]۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ’’پھر وہ گنجے کے پاس آیا اور اُس سے دریافت کیا:’’اَیُّ شَيْئٍ أَحَبُّ إِلَیْکَ۔‘‘[’’تمہیں سب سے زیادہ پیاری چیز کون سی ہے؟‘‘]اُس نے جواب دیا: ’’شَعَرٌ حَسَنٌ، وَیَذْہَبُ عَنِّيْ ہٰذَا الَّذِيْ قَدْ قَذِرَنِيْ النَّاسُ۔‘‘[’’اچھے بال اور مجھ سے وہ چیز (یعنی بیماری) دُور ہو جائے، جس کے سبب لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَاُعْطِيَ شَعَرًا حَسَنًا۔‘‘[اور اسے خوب صورت بال دئیے گئے]۔اس (فرشتے) نے پوچھا: ’’فَاَيُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَیْکَ۔‘‘’’کون سا مال تمہیں سب سے زیادہ محبوب ہے؟اس نے جواب دیا: ’’الْبَقَرُ۔‘‘