کرنے میں اپنی عافیت سمجھی۔[1]قصہ پر تبصرہ:حافظ ابن حجر لکھتے ہیں:’’وَ فِیْہِ أَنَّ مَنْ نَابَہٗ أَمْرٌ مُہِمٌّ مِنَ الْکَرْبِ، یَنْبَغِيْ لَہٗ أَنْ یَفْزَعَ إِلَی الصَّلَاۃِ۔‘‘[2] [’’اس میں یہ (نصیحت) ہے، کہ جسے کوئی سنگین غم آ پہنچے، تو اُسے چاہیے، کہ نماز کی طرف لپکے۔‘‘]iii: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز کے ساتھ مدد طلب کرنا:ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی اہم معاملہ درپیش آتا یا غم لاحق ہوتا، تو نماز کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و اعانت طلب کرتے۔ اس سلسلے میں ذیل میں تین دلائل ملاحظہ فرمائیے:ا: امام ابو داؤد نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:’’کَانَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا حَزَبَہٗ أَمْرٌ صَلّٰی۔‘‘[3] [’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا یا غم پہنچتا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے۔‘‘]ب: امام احمد نے حضرت علی رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان