سب تعریف اللہ تعالیٰ سارے جہانوں کے رب کے لیے]۔انہوں (یعنی الحسن بن الحسن رضی اللہ عنہ ) نے کہا:’’فَأَتَیْتُ الْحَجَّاجَ، فَقُلْتُہَا۔‘‘[1]’’تو میں حجاج کے پاس پہنچا، تو میں نے وہ (یعنی مذکورہ بالا کلمات) کہے۔‘‘اس (یعنی حجاج) نے کہا: ’’لَقَدْ جِئْتَنِيْ وَ أَنَا أُرِیْدُ قَتْلَکَ، فَأَنْتَ الْیَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ کَذَا وَ کَذَا۔‘‘[2][یقینا تم میرے پاس آئے، تو میں تمہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور آج (یعنی اب) تم مجھے اس اس (چیز) سے زیادہ محبوب ہو۔]- x -[یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ]امام ترمذی اور امام ابن سُنِّي نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:’’کَانَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا کَرَبَہٗ أَمْرٌ، قَالَ:’’جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی سخت مشکل پیش آتی، تو آپ کہا کرتے تھے:[یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ]۔[3]