لَکَ بَیْنَ أَثْنَائِ الْمَصَائِبِوَقَالَ آخَرُ:رُبَّ مَبْغُوْضٍ کَرِیْہٍفِیْہِ لِلّٰہِ لَطَائِفُ‘‘[1]’’جب جبّار (حاکم) نے ابراہیم علیہ السلامسے سارہ کو لے لیا، تو اس مصیبت کے اندر یہ بات تھی، کہ اُس نے اُنہیں (یعنی سارہ کو) خدمت کے لیے ہاجر دی، جس نے ابراہیم کے لیے اسماعیل رحمہ اللہکو جنم دیا اور اسماعیل علیہ السلامکی نسل سے خاتم النّبیین صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو (اس طرح) اس مصیبت میں کس قدر عظیم خیر تھی! یہ کہا گیا ہے:[ترجمہ: ’’تیرے لیے کتنی ہی چھپائی گئی نعمتیں مصیبتوں کے بیچ ہیں‘‘]۔ایک دوسرے نے کہا:[ترجمہ: ’’کتنی ناپسندیدہ ناگوار باتوں میں اللہ تعالیٰ کی نوازشات ہوتی ہیں‘‘]۔۲: برادرانِ یوسف علیہ السلامکا انہیں اندھے کنویں میں ڈالنا:حضرت یوسف علیہ السلامکے بھائیوں نے ان کے ساتھ حسد کیا اور اُنہیں قتل کرنے اور کہیں دُور دراز جگہ پھینکنے پر غور و خوض کیا، تاکہ وہ انہیں باپ کی نگاہوں سے دُور کر کے، خود اُن کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔ پھر اُنہوں نے یوسف علیہ السلامکو ایک اندھے کنویں میں پھینکنے کا فیصلہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے اسی پھینکنے کو حضرت یوسف علیہ السلامکے لیے سرزمینِ مصر پہنچنے اور پھر وہاں اقتدار کی مسند پر فائز ہونے کا سبب بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں کے زمامِ اختیار سونپے جانے کا واقعہ بایں الفاظ ذکر فرمایا ہے: