ii: حافظ ابن سُنِّی نے قلم بند کیا:[بَابُ مَا یَقُوْلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا][1] [کسی قوم سے خوف زدہ ہونے پر جو کہے گا، اس کے متعلق باب]۔iii: شیخ الإسلام ابن تیمیہ رقم طراز ہیں:[مَا یُقَالُ فِيْ لِقَائِ الْعَدُوِّ وَ ذِيْ السُّلْطَانِ][2] [دشمن اور صاحب اقتدار سے سامنا ہوتے وقت جو (بندہ) کہے گا]۔- xv-[إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰہُمَّ اْجُرْنِیْ…]امام مسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک انہوں نے بیان کیا:[’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’مَا مِنْ مُسْلِمٍ تُصِیْبُہٗ مُصِیْبَۃٌ، فَیَقُوْلُ مَا أَمَرَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی:’’کسی بھی مسلمان کو (کوئی) مصیبت پہنچے اور وہ وہی کہے، جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے:[3] [إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اَللّٰہُمَّ اْجُرْنِيْ فِيْ مُصِیْبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَیْرًا مِّنْھَا]۔