[’’جو تم پسند کرو، پس اگر تم زیادہ کرو، تو وہ بہتر ہے۔‘‘]میں نے عرض کیا: ’’أَجْعَلُ لَکَ صَلَاتِيْ کُلَّہَا۔‘‘[’’میں اپنی دعا (یعنی اپنے لیے دعا کرنے کا سارا وقت) آپ (پر درود پڑھنے) کے لیے کر دیتا ہوں۔‘‘]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذاً تُکفٰی ھمَّکَ، ویُغْفَرُلَکَ ذنْبُکَ۔‘‘[1][’’تب تم اپنے غم سے کفایت کیے جاؤ گے اور تمہارے لیے تمہارا گناہ معاف کیا جائے گا۔‘‘][إذاً تُکفَی ھمَّکَ] سے مراد:دو علماء کے اقوال:i: علامہ ابہری لکھتے ہیں: ’’أَيْ إِذًا صَرَفَتْ جَمِیْعَ زَمَانِ دُعَآئِکَ فِيْ الصَّلَاۃِ عَلَيَّ کُفِیْتَ مَا یَہُمُّکَ ۔‘‘[2][’’یعنی جب تم اپنی دعا کے تمام وقت کو مجھ پر درود (پڑھنے) میں صرف کرو گے، تو تم اپنے (ہر) غم سے کفایت کیے جاؤ گے۔‘‘]ii: علامہ محمد عبدالرحمن مبارکپوری نے تحریر کیا ہے: ’’إِذًا صَرَفَتْ جَمِیْعَ أَزَمَانِ دُعَآئِکَ فِيْ الصَّلَاۃِ عَلَيَّ