اگر تم شام کے وقت پڑھتے:[أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ]تو وہ تمہیں ضرر نہ پہنچاتی۔‘‘v-----x: مصیبت کے آنے سے پہلے فوت کروانے والی دعا:امام احمد اور امام ابن حبان نے حضرت بُسر بن اَرطاۃ القرشي رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (ان الفاظ کے ساتھ) دعا کرتے ہوئے سنا:[اَللّٰہُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِيْ الْأُمُوْرِ کُلِّہَا، وَ أَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْآخِرَۃِ]۔[1]،[2]امام طبرانی کی روایت میں یہ اضافہ ہے: ’’اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مَنْ کَانَ ذٰلِکَ دُعَائَہٗ مَاتَ قَبْلَ أَنْ یُصِیْبَہُ الْبَلَآئُ۔‘‘[3] [’’جس شخص کی یہ دعا ہو گی، وہ مصیبت کے آنے سے پیشتر فوت ہو جائے گا۔‘‘]-ہ-مصیبتوں سے پناہِ الٰہی طلب کرنے کی دعائیں