تقویٰ کا آسانی کا سبب ہونے کی دلیل:ارشادِ باری تعالیٰ:{وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مِنْ اَمْرِہِ یُسْرًا}[1] [اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے گا (،تو) اللہ تعالیٰ اس کے (ہر) کام میں عظیم آسانی فرما دیں گے]۔آیت کی تفسیر:حافظ ابن جوزی رقم طراز ہیں:’’یُسَہِّلُ عَلَیْہِ أَمْرَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ۔‘‘[2] [وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) اُس کے لیے دنیا و آخرت کا معاملہ سہل فرما دیں گے]۔تنبیہ:تقویٰ کی بنا پر ملنے والی (یُسْرًا) [آسانی] کو اللہ تعالیٰ نے اسم نکرہ، [یعنی تنوین (دو زبروں) کے ساتھ] ذکر فرمایا ہے اور یہاں تنوین اس آسانی کی ضخامت اور بہت بڑے ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ وَ اللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔تقویٰ کے دیگر گیارہ دنیوی فوائد:تقویٰ کی بدولت …رب کریم کے فضل و کرم سے… دنیا میں حاصل ہونے والے دیگر فوائد میں سے گیارہ درجِ ذیل ہیں:i: اللہ تعالیٰ کا دوست بنناii: اللہ تعالیٰ کا محبوب بنناiii: اللہ تعالیٰ کا ساتھ ہونا