لیں، تو اُس کے لیے خالص (کھری) توبہ سے زیادہ کوئی سود مند (چیز) نہیں۔‘‘]& استغفار کی دیگر آٹھ دنیوی برکات:استغار و توبہ کی دنیا ہی میں حاصل ہونے والی دیگر برکات اور ثمرات بھی ہیں۔ ان میں سے آٹھ درجِ ذیل ہیں:۱: اللہ تعالیٰ کی شدید خوشی۲: بہت زیادہ توبہ کرنے والوں کا اللہ تعالیٰ کا محبوب بننا۳: موسلا دھار بارانِ رحمت کا نزول۴: مالوں میں اضافہ۵: بیٹوں میں اضافہ۶: باغات کا حصول۷: نہروں کا بنایا جانا۷: قوت میں ترقی و اضافہ۸: فلاح کا پانا[1]تین انتہائی قابل توجہ باتیںا: استغفار کا قول و عمل سے ہونا:انتہائی ضروری بات ہے، کہ استغفار قول و فعل، دونوں کے ساتھ ہو۔ عمل کے بغیر، صرف زبان کے ساتھ، استغفار کافی نہیں، بلکہ کہا جاتا (یعنی مشہور بات) ہے:’’اَلْاِسْتِغْفَارُ بِاللِّسَانِ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ بِالْفِعَالِ فِعْلُ الْکَذَّابِیْنَ۔‘‘[2]