[’’گائے۔‘‘]’’فَاُعْطِيَ بَقَرَۃً حَامِلًا۔‘‘[’’پس اسے ایک حاملہ گائے دی گئی۔‘‘]تو اُس (یعنی دعا دیتے ہوئے فرشتے] نے کہا:’’بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیہَا۔‘‘[’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے اِس میں برکت عطا فرما دیں‘‘]۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:’’پھر وہ اندھے کے پاس آیا اور اُس سے پوچھا:’’اَيُّ شَيْئٍ أَحَبُّ إِلَیْکَ۔‘‘[’’تمہیں سب سے پیاری چیز کون سی ہے؟‘‘]اُس نے جواب دیا:’’أَنْ یَّرُدَّ اللّٰہُ اِلَيَّ بَصَرِيْ، فَاُبْصِرَ بِہٖ النَّاسَ۔‘‘[’’یہ کہ اللہ تعالیٰ میری بینائی مجھے لوٹا دیں، تو میں اُس کے ساتھ لوگوں کو دیکھ سکوں‘‘]۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:’’پس اُس (فرشتے) نے اُس (کی آنکھوں) پر ہاتھ پھیرا، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کی بینائی اُسے لوٹا دی‘‘]۔(پھر) اُس نے پوچھا:’’فَأَیُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَیْکَ؟‘‘[’’تمہیں سب سے زیادہ محبوب کون سا مال ہے؟‘‘]اُس نے جواب دیا: ’’اَلْغَنَمُ۔‘‘’’بکریاں۔‘‘