Maktaba Wahhabi

95 - 757
اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، اور یہی روایت راجح ہے۔[1] ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اہل بیت کے ساتھ تعلق محبت و تعظیم سے پر تھا، جو آپ اور اہل بیت کے شایان شان تھا اور یہ محبت واعتماد ابوبکر و علی رضی اللہ عنہما کے درمیان طرفین سے پایا جاتا تھا۔ علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک بیٹے کا نام ابوبکر رکھا[2] اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد علی رضی اللہ عنہ نے آپ کے بیٹے محمد کو گود لیا اور پوری رعایت و توجہ کے ساتھ ان کی کفالت کی اور اپنی خلافت میں ان کو والی بنایا جس کی وجہ سے آپ کے خلاف لوگوں کی زبانیں کھلیں اور آپ پر اعتراض کیا گیا۔[3]
Flag Counter