فوج کے حقوق:سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کی توجیہات، خطوط اور نصائح میں ہمیں فوج کے چند اہم حقوق دیکھنے کو ملتے ہیں ، ان کا بیان اس طرح ہے:۱: جائزہ لینا اور خبر گیري کرنا۔۲: افواج کو لے کر چلنے میں نرمی کرنا۔۳: کوچ کے وقت فوج سے ملنا۔۴: جنگ کے دوران ان کی غلطی نظر انداز کرنا۔۵: اقامت اور کوچ کے وقت فوج پر پہرے دار مقرر کرنا۔۶: فوج اتارنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب۔۷: فوج کے لیے سامان رسد اور گھوڑوں کے لیے چارہ کا انتظام۔۸: فوج کو جنگ پر ابھارنا۔۹: ثواب الٰہی اور شہادت کی فضیلت بیان کرنا۔۱۰: حقوق اللہ کی ادائیگی پر زور دینا۔۱۱: تجارت و زراعت جیسی تمام مصروفیات سے انہیں الگ رکھنا۔