فوجی قائدین کے انتخاب کا فاروقی منشورفوجی قائدین کے انتخاب کے لیے عمر فاروق رضی اللہ عنہ کچھ امتیازی اوصاف کو معیار مقرر کرتے تھے۔ مثلاً:۱: قائد تقویٰ شعار، عبادت گزار ، اور شرعی احکامات کا عالم ہو۲: قائد متحمل مزاج ہو جلد باز نہ ہو۳: قائد جرأت مند، بہادر اور تیر انداز ہو۴: قائد دور اندیش، ذہین اور تجربہ کار ہو۵: قائد ہوشیار وماہر ہو ، اسے جنگی بصیرت حاصل ہو۶: جذبۂ عمل کا اعتبارسیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے خطوط میں اللہ تعالیٰ، قائدین لشکر اور افواج کے حقوق کا ذکراللہ تعالیٰ کے حقوق:عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے قائدین اور لشکر کو اپنے خطوط اور نصائح میں حقوق اللہ کے التزام کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے تھے ان حقوق میں اہم ترین یہ ہیں :۱: دشمن کے مقابلے میں صبر و ثبات کا مظاہرہ کرنا۔۲: جنگ کا مقصد مذہب اسلام کی نصرت و سربلندی۔۳: امانت داری برتنا۔۴: دین الٰہی کی تائید میں غیر جانب داری۔قائد کے حقوق:سیّدناعمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خطوط، نصائح اور رہنمائیوں میں اسلامی فوج کے قائد کے کچھ حقوق بتائے ہیں ۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں :۱: امیر کی اطاعت۔۲: تمام تر معاملات کو امیر کے فیصلہ پر چھوڑ دینا۔۳: امیر کے حکم کی فرمانبرداری کرنے میں جلدی کرنا۔۴: مال غنیمت تقسیم ہوتے وقت امیر کی تقسیم پر راضی رہنا۔