Maktaba Wahhabi

70 - 492
گردی وہ ہے جو آج بھی مختلف ممالک میں بے گناہ لوگوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔واللّٰه المستعان ، ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰه ! سب سے بڑے دہشت گرد تو وہ ہیں کہ جو گزشتہ کئی برسوں سے مختلف اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ان پر بغیر ثبوت کے ، جھوٹے الزامات لگا کر ان کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں ، انھیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں اور عام شہریوں کو جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں ، انھیں ڈرون حملوں کے ذریعے یا میزائلوں کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے قتل کر رہے ہیں۔ دہشت گرد تو وہ ہیں کہ جو فلسطین کی مبارک سر زمین پر ظالمانہ قبضہ جما کر خود اہل ِفلسطین کو ہی ظلم وستم کا نشانہ بنا رہے ہیں اور نہتے مسلمانوں کے خلاف خطرناک اور جدید اسلحے کے ساتھ بر سر پیکار ہیں۔اور بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔اور بے بس خواتین ِ اسلام اور کمزور بچوں پر گولیاں بر سا رہے ہیں۔اور ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ اور اِس بد ترین دہشت گردی میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے عالمی دہشت گرد بھی شامل ہیں جو خطرناک اسلحے کے ساتھ اور خطیر مالی امداد کے ساتھ ان دہشت گردوں کو اور مضبوط کر رہے ہیں ! اللہ تعالی مسلمانوں کو خاص طور پر اور پوری دنیا کو عام طور پر ان لوگوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔اور ان کی تدبیروں کو خود انہی کی تباہی کا ذریعہ بنائے۔
Flag Counter