Maktaba Wahhabi

383 - 492
﴿ وَعَدَ اللّٰہُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْکُفَّارَ نَارَ جَھَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا ھِیَ حَسْبُھُمْ وَ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ وَ لَھُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ ﴾ ’’ اللہ نے منافق مردوں ، منافق عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔وہ انھیں کافی ہے۔اور ان پر اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کیلئے دائمی عذاب ہے۔‘‘[1] اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ جَاھِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْھِمْ وَ مَاْوٰھُمْ جَھَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴾ ’’اے نبی ! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو۔ان کی پناہ گاہ جہنم ہے جو بہت برا ٹھکانا ہے۔‘‘[2] اللہ تعالی ہم سب کو جہنم سے محفوظ رکھے اور نفاق اور منافقوں کی صفات سے بچنے کی توفیق دے۔
Flag Counter