Maktaba Wahhabi

293 - 492
وہ مسلسل یہ دعا کرتے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔میں نے ان پوچھا:ابو الدرداء ! آپ نے ساری رات ایک ہی دعا کی ہے ، اس کی کوئی خاص وجہ ؟ تو انھوں نے کہا: (یَا أُمَّ الدْرْدَائِ ! إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ یُحَسِّنُ خُلُقَہُ حَتّٰی یُدْخِلَہُ حُسْنُ خُلُقِہِ الْجَنَّۃَ ، وَیُسِیْیئُ خُلُقَہُ حَتّٰی یُدْخِلَہُ سُوْئُ خُلُقِہِ النَّارَ) ’’ ام الدرداء ! بے شک ایک مسلمان بندہ اپنے اخلاق کو اچھا کرتا ہے یہاں تک کہ اس کا اچھا اخلاق اسے جنت میں داخل کردیتا ہے۔اور وہ اپنے اخلاق کو برا کرتا ہے یہاں تک کہ اس کا برا اخلاق اسے جہنم میں پہنچا دیتا ہے۔‘‘[1] اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اخلاق کی اہمیت اور اس کی قدر ومنزلت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: (مَا مِنْ شَیْیئٍ یُّوْضَعُ فِی الْمِیْزَانِ أَثْقَلَ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ ،وَإِنَّ صَاحِبَ حُسْنِ الْخُلُقِ لَیَبْلُغُ بِہِ دَرَجَۃَ صَاحِبِ الصَّوْمِ وَالصَّلَاۃِ) ’’ ترازو میں رکھی جانے والی سب سے زیادہ وزنی چیز اچھے اخلاق کے سواکچھ نہیں۔اور اچھے اخلاق والا انسان اُس شخص کے درجہ کو پہنچ جاتا ہے جو صوم وصلاۃ کا پابند ہو۔‘‘[2] لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے اخلاق کو اچھا بنائے اور بد اخلاقی سے پرہیز کرے تاکہ وہ جہنم سے آزادی حاصل کرسکے۔اللہ تعالی ہم سب کو جہنم سے آزاد کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائے۔ دوسرا خطبہ محترم حضرات ! جہنم سے آزادی حاصل کرنے کے متعدد اسباب کا تذکرہ آپ نے پہلے خطبۂ جمعہ میں سنا۔اب اس کا آخری سبب پیش خدمت ہے۔ 15۔ صبح وشام کے اذکار میں سے ایک خاص ذکر جس کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر تاکید کی کہ اگر اسے چار مرتبہ پڑھا جائے تو اللہ تعالی پڑھنے والے کو جہنم سے آزاد کر دے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ جو شخص صبح کے وقت یہ دعا ایک مرتبہ پڑھے: (اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَصْبَحْتُ أُشْہِدُکَ وَأُشْہِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلَائِکَتَکَ ، وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ ، لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ) ’’ اے اللہ ! میں نے صبح کر لی ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو اور تیرے(دیگر)فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود
Flag Counter