Maktaba Wahhabi

197 - 492
میں جاؤں گا اور اسی طرح کرونگا جیسا کہ مجھے حکم دیا جائے گا۔ پھر میں اپنے رب کے پاس واپس لوٹ کر آؤں گا اور وہی تعریفیں پھر عرض کرونگا۔اس کے بعد سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔ پھر مجھے کہا جائے گا:اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے اور بات کیجئے ، آپ کی بات سنی جائے گی۔اور سوال کیجئے ، آپ کا سوال پورا کیا جائے گا۔اور شفاعت کیجئے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا:اے میرے رب ! میری امت کی بخشش فرما اور میری امت کو جہنم سے بچا۔ کہا جائے گا:آپ جائیے اور جس شخص کے دل میں ایک رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو اسے جہنم سے نکال لیجئے ! میں جاؤں گا اور اسی طرح کرونگا جیسا کہ مجھے حکم دیا جائے گا۔ پھر میں اپنے رب کے پاس واپس لوٹ کر آؤں گا اور وہی تعریفیں پھر عرض کرونگا۔اس کے بعد سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔ پھر مجھے کہا جائے گا:اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے اور بات کیجئے ، آپ کی بات سنی جائے گی۔اور سوال کیجئے ، آپ کا سوال پورا کیا جائے گا۔اور شفاعت کیجئے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا:اے میرے رب ! میری امت کی بخشش فرما اور میری امت کو جہنم سے بچا۔ کہا جائے گا:آپ جائیے اور جس شخص کے دل میں ایک رائی کے دانے سے بھی کم ، اس سے بھی کم اور اس سے بھی کم ایمان ہو اسے جہنم سے نکال لیجئے ! میں جاؤں گا اور اسی طرح کرونگا جیسا کہ مجھے حکم دیا جائے گا…الخ[1] اس حدیث سے ثابت ہوا کہ روزِ قیامت ایمان ہی کی بنیاد پر انسان کی نجات ممکن ہو سکے گی۔اور کسی انسان کی نجات کیلئے ایمان اس قدر اہم ہے کہ اگر یہ رائی کے دانے سے بھی کم ہو گا تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کردے گا۔ اور جب ایمان دنیا وآخرت میں انسان کی کامیابی اور نجات کیلئے اتنا اہم ہے تو اس کی تعریف کا جاننا اور اس کے ارکان کو معلوم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ایمان کی تعریف ایمان تین چیزوں کا نام ہے:قول باللسان ، واعتقاد بالجنان ، وعمل بالأرکان
Flag Counter