Maktaba Wahhabi

115 - 492
دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا:﴿ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ھُدًی فَمَنِ اتَّبَعَ ھُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰی ٭ وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی ٭ قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِیْٓ اَعْمٰی وَ قَدْ کُنْتُ بَصِیْرًا ٭ قَالَ کَذٰلِکَ اَتَتْکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَھَا وَ کَذٰلِکَ الْیَوْمَ تُنْسٰی﴾ ’’ پھر اگر تمھارے پاس میری ہدایت آئے تو جو کئی میری ہدایت کی اتباع کرے گا وہ نہ تو گمراہ ہو گا اور نہ تکلیف اٹھائے گا۔اور جو شخص میری یاد سے منہ موڑے گا تو اس کی زندگی تنگ ہو جائے گی اور ہم اسے قیامت کے روزاندھا کرکے اٹھائیں گے۔ وہ پوچھے گا:اے میرے رب ! تو نے مجھے نابینا بنا کر کیوں اٹھایا حالانکہ میں توبینا تھا ؟ اﷲ تعالیٰ جواب دے گا:اسی طرح ہونا چاہئے تھا کیونکہ تمہارے پاس ہماری آیات آئی تھیں لیکن تم نے انہیں بھلا دیا تھا۔ اسی طرح آج تمہیں بھی بھلا دیا جائے گا۔‘‘[1] ان دونو ں مقامات پر اللہ تعالی نے اِس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اُس نے ابتدائے آفرینش سے ہی تمام انسانوں کیلئے یہ فیصلہ کردیا تھا کہ اگر وہ اس کی طرف سے آنے والی ’ ہدایت‘ کی اتباع کریں گے تو بے خوف وخطر زندگی گزاریں گے اور گمراہی اور بدبختی سے بچ جائیں گے۔اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے… یعنی اللہ کی طرف سے آنے والی ’ ہدایت ‘ کا انکار کریں گے تو دنیا میں ان کی زندگی تنگ ہوجائے گی ، مشکلات اور مصیبتیں انھیں چاروں طرف سے گھیر لیں گی اور انھیں چین وسکون نصیب نہیں ہو گا۔اور جب قیامت کا دن قائم ہو گا تو انھیں اندھا کر کے اٹھایا جائے گا۔وہ پوچھیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں جا رہا ہے ؟ ہم دنیا میں تو دیکھتے تھے ، آج کیوں اندھا کردیا گیا ؟ تو اللہ تعالی جواب دیں گے کہ تمھارے پاس ہمارا دین آیا تھا لیکن تم نے اسے پس پشت ڈال دیا اور اس سے روگردانی کرتے ہوئے من مانی زندگی گزاری ! تم نے ہماری طرف سے آنے والی ’ ہدایت ‘ اور ہمارے احکامات کی کوئی پروا نہ کی ، اس لئے آج ہمیں بھی تمھاری کوئی پروا نہیں ہے۔پھر انھیں جہنم رسید کردیا جائے گا۔والعیاذ باللہ اب سوال یہ ہے کہ ہمارے لئے اللہ تعالی کی وہ ’ ہدایت ‘ کونسی ہے جس کی ہمیں پیروی کرنی ہے ؟ آئیے اِس کا جواب قرآن مجید سے ہی ڈھونڈتے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ اَللّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَابًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُودُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُودُہُمْ وَقُلُوبُہُمْ إِلَی ذِکْرِ اللّٰہِ ذَلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہْدِیْ بِہِ مَنْ یَّشَآئُ وَمَن یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہُ
Flag Counter