Maktaba Wahhabi

61 - 83
و حدیث سے تو نہیں ملے گی۔اب ایک پارلیمانی نظام میں،جو کہ پاکستان میں رائج ہے،ووٹ کی حیثیت و اہمیت اور جمہوری عمل میں ووٹروں کے کردار کے تعین کے لئے وہی مصادر مستند ہیں جو اس نظام کو بنانے اور چلانے والوں کے ہاں معروف ہیں۔انسائیکلوپیڈیا آف سوشل سائنسیز کے مطابق Votinf is the process whereby an individual of a group registers his opinion and thus participates in the determination of the consensus among the group with the regard to either the choice of an official or the decision upon a proposal. As such it is the procedure implied in all elections as well as in all parliamenrtu or dirert legislation, under a dictatorial form of govermment, the individual may be called upon to express his opinion as to the choices already made by the dictator, various devices, however, render this procedure an empty formality. finds its principal share and its predomenant importance under democaratic governments under conditions of minimum freedom of choice and suffrage. ووٹ کے بارے میں ذرا مولانا مودودی کی رائے بھی ملاحظہ فرمائیں۔ ’’ووٹ دینے کے معنی ہی یہ ہیں کہ ہم اپنی رائے سے کسی شخص کو منتخب کرتے ہیں جس کا کام موجودہ دستور کے تحت وہ قانون سازی کرنا ہے جو عقیدئہ توحید کے سراسر منافی ہے۔اگر علماے کرام میں سے کوئی صاحب اس چیز کو حلال اور جائز سمجھتے ہیں تو ان سے اس کی دلیل دریافت کیجئے۔‘‘
Flag Counter