Maktaba Wahhabi

37 - 83
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے کسی بھی حکم کی اطاعت و فرمانبرداری نہ کرنے کا مجاز ہے۔یہ ایک اختیار کی بات ہے بتائیے ایسے سینکڑو اختیارات پر مبنی آئین کے احترام سے اسلام کیسے باقی رہ جائے گا؟ (ب)۔ Legistative Procedure ہی کی رو سے پارلیمنٹ مذکورہ طریق کار کے مطابق کسی بھی قانون کو تبدیل کر سکتی ہے۔کوئی قانون دان اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ ان قابل تبدیل و ترمیم قوانین میں ’’اسلامی‘‘ قوانین بھی آتے ہیں اس لئے پارلیمنٹ نے جو یہ ابھی ’’اسلامی‘‘ قانون منظور کیا ہے یہ قابل تنسیخ ہے،چاہے ایسا عمل میں آئے یا نہ آئے پارلیمنٹ کا حق محفوظ رہتا ہے٭۔اب پارلیمنٹ نے جو قانون پاس کیا ہے وہ اگر شریعت ہے تو بتائیے نبی آخر الزمان کی تاقیامت شریعت کو منسوخ کرنے کا آئینی حق رکھنے والا کون ہوتا ہے؟ اور اس کے لئے یہ تسلیم کر لینے کے بعد شریعت میں کیا حکم ہے؟ دین اور نظام مملکت کی تقسیم … سکیولر ازم سیکولر ازم اس پوری دنیا میں رائج خبیث ترین کفر ہے۔ہمارے ہاں اسے عموماً کیمونزم کا ہم معنی و ہم وزن خیال کر کے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ کیہ کوئی خدا کا منکر نظریہ ہو گا جبکہ یہ دنیا کا ایک ایسا انوکھا کفر ہے جو مذہب کا انکار کنے کی بجائے نہ صر اسے انسان کی ضرورت تسلیم کرتا ہے بلکہ اس کے احترام کا بھی بھر پور طور پر قائل ہے۔این کے اس احترام کی خاطر کہ یہ لوگوں کے لئے بوجھ نہ بن جائے،تصادم کا سبب بھی نہ بنے اور دنیاداری میں پڑ کر بے آبرو بھی نہ ہو … صرف اتنی جسارت کرتا ہے کہ دین کا مناسب مقام متعین ہو جائے جو ویسے تو مسجد،گرجا یا مندر ہے تاہم سوسائٹی میں بھی اسے ایک پرائیویٹ مسئلہ کے طور پر قبول کر لیا جاتا ہے۔یوں سیکولر ازم دین کو بڑے احترام سے انفرادی زندگی کی نکیل ڈال دیتا ہے۔چنانچہ سیکولر ازم میں کسی بھی ملک میں رائج دھرم کے تہواروں،رسم و رواج اور شادی بیاہ
Flag Counter