Maktaba Wahhabi

60 - 83
ووٹ کی شرعی حیثیت جو حضرات پاکستان کے نظام میں مجلس طاغوت کی رکنیت پر ہی مصر ہیں ان کے ساتھ تو ووٹ کے مسئلے پر بات کرنا ایک لایعنی امر ہے۔رہی ان لوگوں کی بات جو اس نظام کو باطل اور اس کے قانون سازوں کو طاغوت تو تسلیم کرتے ہیں مگر ان طاغوتوں کو منتخب کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے،بشرطیکہ نیت انتخاب طاغؤت کی بجائے کچھ اور کرلی جائے،تو اس باب میں ہم ان حضرات ہی کے موقف پر گفتگو کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسمبلیوں میں ’’اچھی لوگ‘‘یا ’’کمتر برائی ‘‘ بھرتی کرنے کا اصول جہاں ووٹ دینے کے لئے وجہ جواز بنتا ہے وہاں ووٹ لینے اور الیکشن لڑنے کے لئے بھی بن سکتا ہے مگر کچھ لوگ مصر ہیں کہ اسے ووٹ دینے تک ہی محدود رکھاجائے۔چنانچہ ضرورت اور ’’مجبوری‘‘ کو دلیل بنا کر جب یہ حضرات مصلحت کا دروازہ کھولتے ہیں تو دوسرا فریق بھی اسی میں سے گزر جاتا ہے۔پھر جس طرح ووٹ دے کر کفر کا زور توڑنے والے حضرات اپنے ووٹ کا’’ذاتی مطلب ‘‘ لیتے ہیں اسی طرح ووٹ لیکر اسلام کی خدمت کرنے والا فریق بھی اپنی ممبری کی ’’ذاتی تشریح‘‘ کرنے کا مجاز ہونا چاہیئے مگر نہ جانے ان دونوں فریقوں میں اختلاف کیوں ہوجاتا ہے جبکہ ان دونوں کے دلائل میں اصولی اور جوہری طور پر کوئی فرق نہیں۔ بنا بریں ووٹ کا حکم جاننے سے پہلے ووٹ کا مطلب جاننا ضروری ہے۔ایک جمہوری نظام میں ووٹ کی حیثیت اور اہمیت نہ سمجھنے سے ہی ووٹ کا’’ذاتی مطلب ‘‘ لینے کی نوبت آتی ہے۔ ووٹ کی تعریف نمائندگان جمہور کی حاکمیت کانظام جب قرون اولیٰ سے نہیں آیا تو ووٹ کی تعریف قرآن
Flag Counter