Maktaba Wahhabi

19 - 118
بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا٭۔ تمام غیبوں کا جاننے والا تو ہی ہے ۔ ٭ یہ سوال قیامت والے دن ہوگا اور مقصد اس سے اللہ کو چھوڑ کر کسی اور معبود بنالینے والوں کی زجرو توبیخ ہے کہ جن کو تم معبود اور حاجت روا سمجھتے تھے وہ تو خود اللہ کی بارگاہ میں جواب دہ ہیں دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ عیسائیوں نے مسیح علیہ السلام کے ساتھ مریم علیہما السلام کو بھی الہٰ (معبود) بنایا ہے ۔ تیسری بات یہ معلوم ہوئی کہ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (اللہ کے سوا معبود )وہی نہیں جنہیں مشرکین نے پتھر یا لکڑی کی مورتیوں کی شکل میں بنا کر ان کی پوجا کی،جس طرح کے آج کل کے قبر پرست علماء اپنے عوام کو یہ باور کرکے مغالطہ دیتے ہیں بلکہ وہ اللہ کے نیک بندے بھی مِنْ دُوْنِ اﷲِمیں شامل ہیں جن کی لوگوں نے کسی بھی انداز سے عبادت کی ۔ جیسے عیسیٰ علیہ السلام اور مریم علیہا السلام کی عیسائیوں نے کی۔ ٭ عیسیٰ علیہ السلام کتنے واضح الفاظ میں اپنی بابت علم غیب کی نفی فرمارہے ہیں ۔ سورۃ الانعام : وَ اِنْ کَانَ کَبُرَ عَلَیْکَ اِعْرَاضُہُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ
Flag Counter