Maktaba Wahhabi

107 - 118
بَلْ ضَلُّوْا عَنْھُمْ وَ ذٰلِکَ اِفْکُھُمْ وَمَا کَانُوا یَفْتَرُوْنَ پس قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا معبود بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ بلکہ وہ تو ان سے کھو گئے، (بلکہ دراصل) یہ ان کا محض جھوٹ اور (بالکل) بہتان تھا٭ (۲۸)۔ ٭وہاں اعتراف ہی نہیں کریں گے بلکہ اپنے اس اعتراف پر قسم کھا کر اسے مؤکد کریں گے لیکن اس وقت کا یہ اعتراف بے فائدہ ہے، کیونکہ مشاہدے کے بعد اعتراف کی کیا حیثیت ہو سکتی ہے؟ آنکھوں سے دیکھ لینے کے بعد اعتراف نہیں تو کیا انکار کریں گے؟ قادر مطلق مختار کل صرف اللہ ہے سورۃ البقرۃ : لَیْسَ عَلَیْکَ ہُدٰہُمْ وَلٰکِنَّ اللّٰهَ یَہْدِیْ مَنْ یَّشَآئُ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِکُمْ وَمَا تُنْفِقُوْنَ اِلاَّ ابْتِغَآئَ وَجْہِ اللّٰهِ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْکُمْ وَاَنْتُمْ لاَ تُظْلَمُوْنَ ۔ انہیں ہدایت پر لا کھڑا کرنا تیرے ذمے نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالیٰ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راہ میں دو گے اس کا
Flag Counter