Maktaba Wahhabi

74 - 118
سورۃ القصص فَلَمَّا قَضٰی مُوْسَی الاَجَلَ وَسَارَ بِاَہْلِہٖ اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا قَالَ لاَہْلِہٖ امْکُثُوْآ اِنِّیْ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْ اٰتِیْکُمْ مِّنْہَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَۃٍ مِّن َالنَّارِ لَعَلَّکُمْ تَصْطَلُوْنَ ۔ جب موسیٰ نے مدت ٭پوری کر لی اوراپنے گھر والوں کو لے کر چلے ٭ کوہ طور کی طرف آگ دیکھی ۔ اپنی بیوی سے کہنے لگے کہ ٹھہرو ! میں نے آگ دیکھی ہے بہت ممکن ہے کہ میں وہاں سے کوئی خبر لاؤں یا آگ کاکوئی انگارہ لاؤں تاکہ تم سینک لو۔(۲۹) ٭ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس مدت سے دس سال مراد لی ہے کیونکہ یہی اکمل اور اطیب (یعنی خسر موسیٰ علیہ السلام کیلئے خوشگوار اور مرغوب) تھی اور موسیٰ علیہ السلام کے کریمانہ اخلاق نے اپنے بوڑھے خسر کی دلی خواہش کے خلاف کرنا پسند نہیں کیا ۔ (فتح الباری کتاب الشہادات ، باب من امر باانجاز الوعد ) وَمَا کُنْتَ تَرْجُوْآ اَنْ یُّلْقٰی اِلَیْکَ اِلاَّ رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّکَ فَلاَ تَکُوْنَنَّ ظَہِیْرًا لِّلْکٰفِرِیْنَ ۔ آپ کو تو کبھی اس کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ آپ کی طرف کتاب
Flag Counter