Maktaba Wahhabi

37 - 118
ظاہر کردینا، اس کے حق میں بہتر ہے یا نہیں؟ اور اسی طرح اس بات کا علم بھی صرف اس کو ہے کہ ان کے مطلوبہ معجزے اگر ان کو نہ دکھائے گئے تو انہیں کتنی مہلت دی جائے گی؟اسی لئے آگے فرمایا ،’’تم بھی انتظار کرو ، میں بھی انتظار کرنے والوں میں سے ہوں‘‘۔ سورۃ ہود : وَ لآ اَقُوْلُ لَکُم عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَلآ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَلآ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَکٌ وَّلآ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْ اَعْیُنُکُمْ لَنْ یُّؤْتِیَہُمُ اللّٰهُ خَیْرًا اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ اَنْفُسِہِمْ اِنِّیْ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ (۳۱) میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، (سنو) میں غیب کا علم بھی نہیں رکھتا ، اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں، نہ میرا یہ قول ہے کہ جن پر تمہاری نگاہیں ذلت سے پڑ رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کوئی نعمت دیگا ہی نہیں ،٭ انکے دل میں جو ہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے ، اگر میں ایسی بات کہوں تو یقینًا میرا شمار ظالموں میں ہو جائے گا ۔ ٭ ٭ بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو انہیں ایمان کی صورت میں خیر عظیم عطا کر رکھا ہے
Flag Counter