Maktaba Wahhabi

78 - 118
یُدْرِیْکَ لَعَلَّ السَّاعَۃَ تَکُوْنُ قَرِیْبًا ۔ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے! کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے ، آ پ کو کیا خبر بہت ممکن ہے قیامت بالکل ہی قریب ہو (۶۳)۔ سورۃ ص : اِذْ دَخَلُوْا عَلیٰ دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْہُمْ قَالُوْا لاَ تَخَفْ خَصْمٰنِ بَغٰی بَعْضُنَا عَلیٰ بَعْضٍ فَاحْکُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَلاَ تُشْطِطْ وَاہْدِنَا اِلیٰ سَوْآئِ الصِّرَاطِ ۔ جب یہ (جناب) داؤد کے پاس پہنچے ، پس یہ ان سے ڈر گئے ٭، انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے ! ہم دو فریق مقدمہ ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ، پس آ پ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور ناانصافی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتا دیجئے ۔٭ (۲۲) ٭ڈرنے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ ایک تو وہ درواز ے کی بجائے عقب سے دیوار چڑھ کر اندر آئے دوسرے انہوں نے اتنا بڑااقدام کرتے ہوئے بادشاہ وقت سے کوئی خوف محسوس نہیں کیا ظاہری اسباب کے مطابق
Flag Counter