Maktaba Wahhabi

58 - 118
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلیٰ اَنْ مَّسَّنِیَ الْکِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ (۵۴) کہا ، کیا اس بڑھاپے کے آ جانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو ! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو ؟ ۵۴ قَالُوْا بَشَّرْنٰکَ بِالْحَقِّ فَلاَ تَکُنْ مِّنَ الْقَانِطِیْنَ (۵۵) انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی خوشخبری سناتے ہیں آپ مایوس لوگوں میں شامل نہ ہوں٭۔ ٭ کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو خلاف نہیں ہو سکتا۔ علاوہ ازیں وہ ہر بات پر قادر ہے، کوئی بات اس کے لئے ناممکن نہیں۔ سورۃ نحل : اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآئٍ وَمَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ (۲۱) مردے ہیں زندہ نہیں٭، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے٭۔ ٭ مردہ سے مراد، وہ جماد (پتھر) بھی ہیں جو بے جان اور بے شعور ہیں۔ اور فوت شدہ صالحین بھی ہیں۔ کیعنکہ مرنے کے بعد اٹھایا جانا (جس کا انہیں شعور نہیں) وہ تو جماد کے بجائے صالحین ہی پر صادق آ سکتا ہے۔ ان
Flag Counter