Maktaba Wahhabi

83 - 118
(موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے۔ سورۃ الاحقاف : قُلْ مَا کُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَآ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَلاَ بِکُمْ اِنْ اَتَّبِعُ اِلاَّ مَا یُوْحٰی اِلَیَّ وَمَا اَنَا اِلاَّ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۔ آپ کہہ دیجئے ! کہ میں کوئی انوکھا پیغمبر تو نہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ میں تو صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علی الاعلان آگاہ کر دینے والا ہوں ۔ (۹) سورۃ الحجرات : یٰآیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ جَآئَ کُْ فَاسِقٌ بِنَبَائٍ فَتَبَیَّنُوْا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًا بِجَہَالَۃٍ فَتُصْبِحُوْا عَلیٰ مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ ۔ اے مسلمانو ! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو٭ ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کئے پر پشیمانی اٹھاؤ (۶) ۔ ٭ یہ آیت اکثر مفسرین کے نزدیک سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کے
Flag Counter