Maktaba Wahhabi

23 - 118
نہ کوئی تراور خشک چیزگرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں٭ ٭کِتَابٌ مُّبِیْنٌ سے مراد لوح محفوظ ہے ۔اس آیت سے بھی معلوم ہوا کہ عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے غیب کے سارے خزانے اسی کے پاس ہیں ، اس لئے کفار و مشرکین اور معاندین کو کب عذاب دیا جائے؟اس کا علم بھی صرف اسی کو ہے اوروہی اپنی حکمت کے مطابق اس کا فیصلہ کرنے والا ہے ۔ حدیث میں بھی آتا ہے کہ مفاتح الغیب پانچ ہیں قیامت کاعلم،بارش کا نزول،رحم مادر میں پلنے والا بچہ،آئندہ کل میں پیش آنے والے واقعات ، اور موت کہاں آئے گی ۔ ان پانچوں امور کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ۔(صحیح بخاری ، تفسیر سورۃ الأنعام ) سورۃ الاعراف وَ یَاٰدَمُ اسْکُنْ اَنْتَ وَزَوْجُکَ الْجَنَّۃَ فَکُلاَ مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَلاَ تَقْرَبَا ہٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (۱۹) اور ہم نے حکم دیا کہ اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو ۔ پھر جس جگہ سے چاہو دونوں کھاؤ ، اور اس درخت کے پاس مت جاؤ ٭اس لئے کہ تم دونوں ظالموں میں سے ہو جاؤ گے ۔
Flag Counter