Maktaba Wahhabi

77 - 118
حقیقت میں اللہ ہی جانتا ہے کہ لڑکا ہو گا یا لڑکی؟ لیکن ماں کے پیٹ میں نشونما پانے والا یہ بچہ نیک بخت ہے یا بدبخت ناقص ہوگا یا کامل خوب رو ہوگا کہ بدشکل کالا ہوگا یا گورا وغیرہ باتوں کا علم اللہ کے سوا کسی کے پاس نہیں انسان کل کیا کرے گا ؟وہ دین کا معاملہ ہو یا دنیا کا؟کسی کو آنے والے کل کے بارے میں علم نہیں ہے کہ وہ اس کی زندگی میں آئے گا بھی یا نہیں؟اور اگر آئے گا تو وہ اس میں کیا کچھ کرے گا؟موت کہاں آئے گی؟گھر میں یا گھر سے باہر، اپنے وطن میں یا دیارِ غیر میں ،جوانی میں آئے گی یا بڑھاپے میں ، اپنی آرزوؤں اور خواہشات کی تکمیل کے بعد آئے گی یا اس سے پہلے ؟کسی کو معلوم نہیں ۔حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں الم السجدۃ (اور دوسری رکعت میں (ھل اتی علی الانسان) سورئہ دہر پڑھا کرتے تھے ۔(صحیح بخاری و مسلم کتاب الجمعۃ باب ما یقرء فی صلوۃ الفجر یوم الجمعۃ) اسی طرح یہ بھی سند سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے قبل سورئہ الم السجدۃ اور سورئہ ملک پڑھا کرتے تھے۔(ترمذی ،نمبر 892و مسند احمد3/340) سورۃ الاحزاب : یَسْئَلُکَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَۃِ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَاللّٰهِ وَمَا
Flag Counter