Maktaba Wahhabi

33 - 118
جائز کام ہی کیا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو فدیہ لینے کی وجہ سے تمہیں عذاب عظیم پہنچتا۔بعض نے اہل بدر کی مغفرت اس سے مراد لی ہے ، بعض نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کو عذاب میں مانع ہونا مراد لیا ہے وغیرہ۔(تفصیل کیلئے دیکھئے فتح القدیر) سورۃ التوبۃ : عَفَا اللّٰهُ عَنْکَ لِمَ اَذِنْتَ لَہُمْ حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَتَعْلَمَ الْکٰذِبِیْنَ (۴۳) اللہ تجھے معاف فرما دے ، تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی ؟ بغیر اس کے کہ تیرے سامنے سچے لوگ کھل جائیں اور تو جھوٹے لوگوں کو بھی جان لے ۔٭ ٭ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاجارہا ہے کہ جہاد میں عدم شرکت کی اجازت مانگنے والوں کو تو نے کیوں بغیر یہ تحقیق کئے کہ اس کے پاس معقول عذر بھی ہے یا نہیں ؟اجازت دے دی؟لیکن اس توبیخ میں بھی پیار کا پہلو غالب ہے ، اس لئے اس کوتاہی پر معافی کی وضاحت پہلے کر دی گئی ہے۔ یادر ہے یہ تنبیہ اس لئے کی گئی ہے کہ اجازت دینے میں عجلت کی گئی او رپورے طور پر تحقیق کی ضرورت نہیں سمجھی گئی ۔ ورنہ تحقیق کے بعد ضرورت مندوں کو
Flag Counter