میں نہ تھا اس کی ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے تھے۔ اس سلسلہ میں دوسرا مؤقف یہ ہےکہ قبلہ کی طرف منہ یا پشت نہ کرنےکی پابندی صحراء میںہے۔ آبادی یعنی عمارت میں نہیں ہے۔ چنانچہ مروان اصفر بیان کرتےہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے قبلہ کی طرف اپنی سواری بٹھائی پھر اس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنےلگے۔ میںنے ان سےکہا اے ابو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ! کیا اس سے منع نہیں کیا گیا ؟ انہوں نے فرمایا کیوںنہیں، اس عمل سے صرف فضاء میں منع کیا گیا ہے اور جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی اوٹ ہو تو اس میںکوئی حرج نہیںہے۔ [1] اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بھی پیش کیا جاتا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا ہی بیان ہےکہ میں ایک دن حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شام کی طرف منہ اور کعبہ کی طرف پشت کر کے قضاء حاجت کرتے ہوئے دیکھا۔ [2] اگرچہ ان احادیث کےپیش نظر علماء کی ایک جماعت کا یہی موقف ہےکہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ رخ ہونا صرف صحراء میںمنع ہے۔ آبادی یا عمارتوں میں یہ پابندی ضروری نہیں ہے۔ لیکن ہمارے رجحان کےمطابق ایسا کرنا مطلق طور پر منع ہے، یعنی آبادی اور صحراء میں اس امر کی پابندی کی جائے کہ قضاء حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پشت نہ ہونےپائے، بیت اللہ کی تقدیس اور تعظیم کا یہی تقاضا ہے نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا فعل امت کو دئیے ہوئے حکم خاص کےمخالف نہیںہے۔ صورت مسؤلہ میں چونکہ مالی حالت اس قسم کی ہےکہ لیٹرین کو صحیحکرنے سے رکاوٹ کا باعث ہے۔ اس لیے ایسے حالات میں سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے معمول کو اختیار کیا جا سکتاہے کہ قضاء حاجت کےوقت قبلہ کی طرف منہ کرنے سے احترام کیا جائے، اور اس سے پھرنے کی کوشش کی جائے، لیکن اگر پوری طرح اس سے انحراف نہ ہو سکے تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے، جب مالی طور پر حالات ساز گار ہو جائیں تو اس قسم کی لیٹرین کا رخ تبدیل کر دیا جائے‘ اگرچہ بعض علماء کے نزدیک عمارتوں میں گنجائش ہے تاہم بہتر ہےکہ عمارتوںمیں بھی اس سے اجتناب کیا جائے تاکہ بیت اللہ کی عظمت برقرار رہے۔ (واللہ اعلم)